ETV Bharat / state

Trianga Rally ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام - یوم آزادی 2023

ترنگا ریلیوں کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

Trianga rally organized by CRPF in Tral
ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 5:31 PM IST

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام

ترال (پلوامہ):آزادی کا امرت مہو اتسو‘ کے بینر تلے آج سی آر پی ایف نے ترال میں ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت کمانڈنگ آفیسر 180 بٹالین سی آر پی ایف ستیش کمار کر رہے تھے،جبکہ اس موقع پر تحصیلدار ترال سجاد احمد، ایس ڈی پی او مبشر رسول، ایس ایچ او ترال منظور احمد کے علاوہ اسکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شمولیت کی۔

تقریب میں شامل طلبہ ہاتھوں میں قومی پرچم لہرا رہے تھے جبکہ حب الوطنی کے گیت بیک گراؤنڈ میں چل رہے تھے۔ یہ ترنگا ریلی بٹالین ہیڈکوارٹر سے شروع ہوکر بس اسٹینڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر ستیش کمار نے بتایا کہ میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت گزشتہ دنوں سے ضلع بھر میں تقریبات منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال میں اب امن لوٹ آیا ہے اور اب یہاں کے بچے بھی قومی مفادات کے لیے ترنگا لہرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.