ETV Bharat / state

Tral Premier League: ترال پریمیر لیگ کا شاندار افتتاح - Cricket Tournament Inauguration in Tral

خشک موسم کے بیچ ترال علاقے میں کھیل سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوان کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ ترال پریمیر لیگ (Cricket Tournament Tral Premier League) کا آغاز کیا گیا ہے۔

Tral Premier League
ترال پریمیر لیگ کا شاندار افتتاح
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 3:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کھیل سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈورہ نامی گاؤں میں چند مقامی نوجوانوں کی جانب سے ترال پریمیر لیگ (Tral Premier League) کے نام سے ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جس کا افتتاح مقامی ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کیا۔

ترال پریمیر لیگ کا شاندار افتتاح

انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی نے بہت کم مدت میں اس میدان کو تعمیر کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسپورٹس کونسل (Sports Council) کے اشتراک سے ترال میں ہر کھیل کا ٹورنامنٹ منعقد کریں گے تاکہ یہاں کے نو جوان صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ منشیات ودیگر برائیوں سے بچ سکیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ کرکٹ پریمیئر لیگ کا انعقاد

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ یہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ترال پریمیر لیگ کو دونوجوان سہیل احمد اور منظور احمد کی کوششوں سے منعقد کیا گیا ہے، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.