ETV Bharat / state

Stationary Distributed Among Needy پولیس نے ترال میں غریب طلبہ میں اسٹیشنری تقسیم کی

پولیس نے ترال کے گورنمنٹ اسکولوں میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے طلاب میں اسکول کٹس اور جوتے تقسیم کیے۔

tral-police-distributed-stationary-among-needy
پولیس نے ترال میں غریب طلبہ میں اسٹیشنری تقسیم کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 5:40 PM IST

پولیس نے ترال میں غریب طلبہ میں اسٹیشنری تقسیم کی

ترال(پلوامہ):سوک ایکشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اونتی پورہ پولیس نے گورنمنٹ اسکولوں میں ضرورت مند طلبہ میں اسکول کٹس، جوتے تقسیم کیے ہیں۔جن اسکولوں میں یہ کیٹس تقسیم کیے گئے ان میں اپر پرائمری اسکول لانز گنڈ ترال، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول برنپتھری ترال، گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ناگبل ترال قابل ذکر ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر ، ہلال خالق بٹ اور ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر مبشر اور ایس ایچ او ترال منظور احمد بھی موجود تھے۔

طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس پی اونتی پورہ نے انہیں مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔عام لوگوں نے ایسے ضرورت مند طلبہ کی مدد کے لیے اونتی پورہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی۔ تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ممبران نے محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیں: Eid Kits For Needy Person تنظیم فلاح و انسانیت کی جانب سے غرباء میں عید کٹس تقسیم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز زرگر نے بتایا کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے طلاب کے لیے سیوک ایکشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد بھی اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ غریب طلبہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.