ETV Bharat / state

Mann Ki Baat من کی بات پروگرام میں اسنو کرکٹ کے ذکر پر ترال کے کھلاڑی شادمان

پلوامہ ضلع کے سعید آباد پستونہ کا نام لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے تحت یہاں کے برف میں ڈھکے میدان میں سنو کرکٹsnow cricket کا اہتمام کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہاں کے کھلاڑی ملک کے لیے کھیلیں گے۔

اسنو کرکٹ
اسنو کرکٹ
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 8:56 PM IST

اسنو کرکٹ

وزیراعظم نریندرمودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں سعید آباد پستونہ ترال کے اسنو کرکٹ کا ذکر کیا ہے، جس کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کشمیر کے گھنے جنگلات نہ صرف یہاں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اور بھی کئ چیزوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔

ادھر سعید آباد کے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اب اس گروانڈ کی حالت بہتر ہو گی اور علاقے میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بھٹ نے گھنے جنگلات کے بیچوں بیچ اس گروانڈ کا آج سہ پہر دورہ کیا تو وہاں کڑاکے کی ٹھنڈ میں کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ کھلاڑیوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے انکے علاقے کا نام لینا بڑی اچھی بات ہے۔ انہیں اب امید ہے کہ اس خبر کے بعد نہ صرف کھیل سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اسے علاقے کا نام بھی روشن ہوگا ۔کھلاڑیوں نے مزید بتایا کہ اس گروانڈ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ سعید آباد پستونہ میں یہ گرواند محکمہ دیہی ترقی نے پندرہ لاکھ روپے مالیت سے تعمیر کیا تھا ۔کھلاڑیوں نے ایل جی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Snow Cricket Tournament in Pulwama: ضلع پلوامہ میں پہلی بار اسنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.