ETV Bharat / state

ترال: 'کملا' گجر بستی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم - ای ٹی وی بھارت کی اہم خبریں

دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع 'کملا 'گجر بستی کی درجنوں کنبوں پر مشتمل آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ترال: 'کملا' گجر بستی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:44 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع 'کملا 'گجر بستی کی درجنوں کنبوں پر مشتمل آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ تاہم علاقے کی حالت زار کی درستگی کے تعلق سے اب تک انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

ترال: 'کملا' گجر بستی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

تفصیلات کے مطابق ترال ٹاؤن سے محض پانچ کیلو میٹر دوری پر واقع 'کملا' گجر بستی کے رہائشی بنیادی سہولیات جیسے رابطہ سڑک، پانی اور بجلی کے علاوہ صحت عامہ کی سہولیات نہ ملنے پر لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں کے لیے سیموہ سے سڑک بنانے کی باتیں کی گئی لیکن آج تک یہ گاؤں سڑک سے محروم ہے، جس کی وجہ سے بیماروں کو اکثر وبیشتر کاندھے پر لاد کر ہسپتال لے جانا پڑ رہا ہے، جبکہ پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو مزید پریشانیاں لاحق ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے 'کملا' گجر بستی پہنچ کر لوگوں کو درپیش مشکلات کے بابت ایک مقامی شہری مشتاق احمد سے بات کی۔ مشتاق احمد نے بتایا کملا گجر بستی کی رابطہ سڑکیں، حالیہ برفباری کے سبب بند پڑی ہیں، جس کی وجہ سے پانی کے ٹینکرز یہاں نہیں پہنچ پا رہے ہیں جس کے سبب لوگوں مزید دقت کا سامنا ہے لوگ برف ابال کر اس پانی کو پینے پر مجبور ہیں۔

مشتاق احمد کے مطابق آج تک کسی بھی سرکاری آفیسر نے اس علاقے کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کے سبب یہاں کے لوگ کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے ہی خیالات کا اظہار ادریس نامی ایک نوجوان نے بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو دو تین کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑ رہا ہے جو کہ اس برفباری کے ایام میں ایک بڑی مصیبت سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈی ڈی سی نے بجلی گھر اور ورکشاپ کے کام کاج کا جائزہ لیا

اپ کو بتادیں کہ 'کملا' گجر بستی میں جل شکتی محکمہ نے اب تک پینے کے پانی کا کوئی مستقل انتظام نہیں کیا ہے، تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بذریعہ فون بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت پو رے ضلع پلوامہ کے ہر گھر کو نل فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے اور گجر بستی 'کملا' کا مسئلہ بھی اسی اسکیم کے ذریعے جلد ہی حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.