ETV Bharat / state

ترال: انتظامیہ کی غفلت سے باغات بنجر زمین میں تبدیل

اریگیشن محمکہ کی جانب سے ترال میں پانی پہنچانے کے لیے سالوں پہلے ایک نہر بنائی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کے باغات آج بھی سوکھے پڑے ہیں۔

tral
tral
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 1:02 PM IST

اریگیشن محکمے کی مبینہ لاپرواہی سے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سینکڑوں کنال اراضی کے بنجر زمین میں تبدیل ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

دراصل اس علاقے میں ایک اہم لفٹ اریگیشن سکیم اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بوچھو بالا، کملا، سیموہ، کویل اور شکارگاہ جیسے دیہات میں سینکڑوں کنال میوہ باغات بنجر زمین میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

کویل کے مقامی لوگوں نے اس معاملے کو حل کرانے کے لیے ایک خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اپیل کے وہ ان کی پریشانی کو حل کریں۔

انتظامیہ کی مبینہ غفلت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہلال احمد نے بتایا 'گرمی کے اس موسم میں نہر میں پانی کی عدم دستیابی نے باغات کو بنجر زمیں میں تبدیل کر دیا ہے اور مویشی بھی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں'۔

وہیں ایک اور مقامی باشندہ نے کہا 'انتظامیہ ان کی اس پریشانی کو حل نہیں کر رہی ہے، کیونکہ جب وہ دفاتر جاتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ موٹر خراب ہو گئی ہے، لیکن حال ہی میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے دو بار اس علاقے کا دورہ کیا، ان کے آنے سے پہلے دونوں بار اس نہر میں پانی چھوڑا گیا جو ان کے ساتھ ایک مذاق ہے اور صرف حکام بالا کو خوش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے'۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے باغات تک پانی پہنچایا جائے، تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.