جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں آبپاشی کوہلوں کی صفائی نہ کرنے سے پریشان عوام نے گزشتہ دنوں مین مارکیٹ میں احتجاج بھی کیا تھا جسکے بعد انتظامیہ نے اہم آبپاشی نہر اٹہ کوہل کی صفائی کی ہے۔
اس ضمن میں ترال میونسپلٹی نے نہر کی صفائی ستھرائی کی اور اس میں موجود کوڑا کرکٹ صاف کیا۔
عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی ترال کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے اور کہا کہ اس نہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ہفتے اسکی صفائی کی جائے کیونکہ اس کوہل سے زرعی اراضی کے ایک بڑے حصے کو آبپاشی سہولت فراہم ہوتی ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے علی محمد صوفی نامی مقامی شہری نے بتایا کہ وہ انتظامیہ کے اس فیصلے سے خوش ہے تاہم اب نہر کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائے۔
واضح رہے کہ اس کوہل کی صفائی گزشتہ چالیس برسوں سے نہیں کی گئی تھی اور حال ہی میں جب لوگوں نے احتجاج کیا تو ای ٹی وی بھارت نے اسکو بھرپور طریقے سے پیش کیا تھا۔