ترال:جموں و کشمیر سے عمرہ پر گئی ایک خاتون کا واپسی پر انتقال ہو گیا ہے، جبکہ لاش کو گھر لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے وابسطہ مصرہ بیگم زوجہ عبدالرشید میر (سابق ملازم ٹیلی کمیونیکیشن پولیس محکمہ) ساکن امیر آباد عمرہ سے واپس لوٹتے ہی راستے میں ہی انتقال کر گئی۔ مرحومہ اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ عمرہ پر گئی تھی۔ تاہم، واپسی میں ان کی طبعیت جہاز میں بگڑ گئی جس کے بعد ان کو راجستھان کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: Hajj 2023 سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کے لیےانشورنس فیس میں بڑی کمی
مرحومہ کی لاش کو کل آبائی گاوں واپس لایا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ادھر مرحومہ کے آبائی گاؤں امیرآباد ترال میں خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا۔