ETV Bharat / state

ترال، لعل پورہ ہائی اسکول کو ملا پہلا اسمارٹ کلاس روم - ترال گورنمنٹ اسسکول سمارٹ کلاس روم

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں سمارٹ کلاس روم کے افتتاح کے موقع پر مقامی ڈی ڈی سی ممبر نے دعویٰ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ و اساتذہ کو بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لیے حکومتی ادارے وعدہ بند ہیں۔tral school gets smart class room

ترال، لعل پورہ ہائی اسکول کو ملا پہلا اسمارٹ کلاس روم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:35 PM IST

ترال، لعل پورہ ہائی اسکول کو ملا پہلا اسمارٹ کلاس روم

پلوامہ (جموں کشمیر) : گورنمنٹ ہائی اسکول لعل پورہ، کہلیل میں اپنی نوعیت کے پہلے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کیا۔ اس سلسلے میں اسکول احاطے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترال اور لرگام تعلیمی زونوں کے زیڈ ای اوز، اسکولی طلبا اور مقامی باشندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اسمارٹ بورڈ (کلاس روم) کی تعلیم ایک انقلابی تعلیمی ٹول ہے جو اساتذہ اور طلباء دونوں کے لئے سیکھنے کا ایک بھرپور تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی غیر معمولی خصوصیات اور لچکدار صلاحیتوں کے ساتھ اسکول کے لئے سمارٹ بورڈ طلباء کی شمولیت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سیکھنے کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔

اس موقع پر مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء میں اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ اروما نامی کمپنی کی جانب سے سی ایس آر کے تحت اس سمارٹ کلاس کی منظوری دی گئی اور اس سے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے ترال کے سرکاری اسکولوں میں معقول اسٹاف فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔

مزید پڑھیں: DC Ramban Inaugurates Smart Class Room: رام بن میں اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح

اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے مقامی ڈی ڈی سی ممبر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس سرکاری اسکول کی عظمت رفتہ بحال کرنے میں پیش پیش رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.