جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سیموہ علاقے میں پیش آئے مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔
اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'ترال میں انکاونٹر شروع ہو گیا ہے۔ فی الحال ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا ہے۔ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔'
-
#Encounter has started at #Saimoh area of #Tral #Awantipora. Police and security forces are on the job. So far, 01 #terrorist killed. Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) June 2, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Encounter has started at #Saimoh area of #Tral #Awantipora. Police and security forces are on the job. So far, 01 #terrorist killed. Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) June 2, 2020#Encounter has started at #Saimoh area of #Tral #Awantipora. Police and security forces are on the job. So far, 01 #terrorist killed. Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) June 2, 2020
اطلاعات کے مطابق علاقے میں جیش محمد نامی عسکری تنظیم کے دو ملیٹینٹ چھپے ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند محکمہ سوشل ویلفیئر کے ایک ملازم کے گھر میں چھپے ہوئے تھے جبکہ افراد خانہ کو پولیس نے باہر نکالا ہے۔ ذرائع نے مارے گئے ایک عسکریت پسند کی پہچان محمد عاقب ساکن برا بنڈنا سنگم کے بطور کی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
علاقہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل سیموہ علاقہ میں آج اس وقت گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں جب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز نے پمپوش کالونی علاقے کو محاصرہ میں لیا تھا۔