ETV Bharat / state

ترال: محکمۂ زراعت کی طرف سے کسانوں میں تھریشر تقسیم - مفت تھریشر تقسیم کیے گئے۔

محکمۂ زراعت کی طرف سے آج ترال کے مقامی دفتر میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی کسانوں کو دھان کی فصل کو بہتر بنانے کے لیے مفت تھریشر تقسیم کیے گئے۔

ترال: محکمۂ زراعت کی طرف سے کسانوں میں تھریشر تقسیم

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 11:11 AM IST

تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ چیف ایگریکلچر آفیسر محمد قاسم گانی بطور مہمان زی وقار کے بطور شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا خاص اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں ترال علاقے سے آئے ہوئے درجنوں زمین داروں نے شرکت کی۔

ترال: محکمۂ زراعت کی طرف سے کسانوں میں تھریشر تقسیم

کسانوں نے محکمۂ زراعت کی طرف کی گئی کاوشوں کو سراہا اور کسانوں نے کہا کہ 'ایسے اقدامات مستقبل میں بھی کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔'

ترلوک سنگھ نامی ایک زمین دار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'محکمۂ زراعت کی اس کاوش سے وہ ازحد مطمئن ہیں اور کسانوں کی بہبودی کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔'

چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'تھریشر امسال پنچایت لیول پر مفت تقسیم کیے گئے اور آئندہ سبسڈی پر یہ تھریشر تقسیم کیے جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.