جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کو سبسڈی پر ہاتھ سے چلنے والے ریڈے فراہم کئے گئے۔
اس سلسلے میں زونل ایگریکلچر آفس ترال کے احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً 29 کسانوں کو ریڈے محض تین ہزار روپے پر فراہم کئے گئے جبکہ اسکی اصلی قیمت چھ ہزار روپے ہے۔
کسانوں نے محکمہ زراعت کی اس کاوش کی تعریف کی ہے۔
محکمے کے ایک اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر میر عاشق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ ریڈے کیپکس بجٹ میں تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ کسان پکھواڑہ کے تحت اس وقت پورے ترال سب ڈسٹرکٹ میں پروگرام جاری ہے جن میں کسانوں کو کے سی سی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔