پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع پلوامہ میں ٹریڈرز فیڈریشن، پلوامہ، نے ضلع کے چھوٹے بڑے تاجروں کے لئے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران تاجروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی گئی وہیں بزرگ تاجرین نے نوجوانوں سے تجارت کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات شیئر دئے۔ Traders Federation Organised awareness Programme in Pulwama
پروگرام کے دوران سینئر تاجرین نے نوجوان تاجرین سے ہر موڑ پر ان کی رہنمائی کی یقین دہانی کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد تاجروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ان کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تاجرین کو اپنی تجارت مظبوط بنانے کے حوالے سے مختلف معلومات فراہم کی گئی۔Traders Federation Pulwama organised awareness Programme
ایک مقامی تاجر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے تاجرین نے مختلف مسائل پر گفتگو کرکے تجارت میں حائل رکاوٹوں کو شیئر کیا جبکہ بزرگ تاجرین نے اس موقع پر اپنے تجربات سے نوازا۔
مزید پڑھیں: Traders Federation Dissolved in Pulwama: پلوامہ میں نئی ٹریڈرس فیڈریشن نومبر تک منتخب ہوگی