ETV Bharat / state

Traders Federation Protest پلوامہ میں ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف ٹریڈرز فیڈریشن کا احتجاج - Jammu and kashmir News

پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کچھ دن پہلے مونسپل کونسلر کی جانب سے ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،اس معاملہ کے خلاف ٓٓج ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ٹریڈرز فیڈریشن کا احتجاج
ٹریڈرز فیڈریشن کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 4:19 PM IST

ٹریڈرز فیڈریشن کا احتجاج

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہسپتال میں گزشتہ روزڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ پیش آیا تھا۔جس کے بعد آج ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔اس سلسلہ میں ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ کے ارکان نے کہا کہ اس واقعہ کے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کارروائی ہونی چاہئے۔اس سلسلہ میں ٹریڈرز فیڈریشن کے عہدیداروں نے بات کرتے ہوئے کہا ضلع ہسپتال میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کے ایک ہی پہلوں پر بات کی جارہی ہے۔اور ہم بھی اس بدسلوکی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ تاہم اس واقعہ کے دوسرے پہلوں پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آتا رہتا ہے۔ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہیے آخر اس طرح کے واقعات ہسپتال میں کیوں پیش آتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ اس طبی مرکزپر انتظامیہ کی جانب سے جدید آلات رکھے گئے ہیں، تاہم ان کا استعمال آخرکیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا ،جس کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور یہ یقینی دہانی کرائی کہ ہسپتال میں موجود عملے کو تین ماہ کے اندر اندر تبدیل کیا جائے گا لیکن ایک سال گزارنے کے باوجود بھی اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کچھ دن پہلے مونسپل کونسلر کی جانب سے ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نے خاموش احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ سے ایپل کی تھی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور بدسلوکی کرنے والے میونسپل کونسلر کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈاکٹروں نے مانگ کی تھی اس میونسپل کونسلر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس ضمن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کل میونسپل کونسلر بلال احمد کے خلاف ایف آئی آر زیرِ نمبر 353/506 درج کیا اور اس معاملہ میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وہیں ضلع انتظامیہ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی تاکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جاسکے۔ انتظامیہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر اپنا رپورٹ پیش کریں معاملہ کی سچائی سے واقفیت ہوسکے۔

مزید پڑھیں:DAK on Misbeheaviour with Doctor: ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی ناقابل قبول، ڈاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.