ضلع پلوامہ کے بوچھو، ترال اور لیتہ پورہ، اونتی پورہ میں بدھ کو دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
بوچھو، ترال میں ایک موٹر سائیکل اور لوڈ کیریئر کے مابین ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سرینگر ریفر کیا گیا۔
ادھر لیتہ پورہ، اونتی پورہ میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے کھریو کا رہنے والا ڈرائیور فردوس احمد زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں؛ ترال: محکمہ جل شکتی نے سرپنچوں کو واٹر ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیے
فردوس احمد کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال پانپور پہنچایا گیا۔ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔