پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز پلوامہ کے ذوڈرہ علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی تھی تبھی عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ اس دوران 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
تصادم کے دوران شدید طور پر زخمی جوان کو سرینگر کے 92 بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جوان نے زخم کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔
سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے پاس سے ایک اے کے 47 اور دو پستول برآمد کی ہے۔
علاقے میں انٹرنیٹ خدمات متاثر ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس، آرمی کی 50 پی آر بٹالین اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیمیں زاڈورا علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی تھیں۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی اور تصادم شروع ہو گیا۔
عسکریت پسندوں کی شناخت پلوامہ کے ڈالی پورہ کے عادل حفیظ، موسپورا کے رؤوف اور ڈرابگام کے ارشد کے طور پر ہوئی ہے۔
عادل اگست 2019 سے جبکہ رؤف اور ارشد گزشتہ ایک ہفتے سے عسکریت پسندی میں شامل تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔