پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’کشمیر کی ثقافت، ورثہ اور روحانیت‘‘ منگل کے روز شروع ہوئی۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ پہلے روز کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی جب کہ نامور علمی اور اسکالز اشخاص نے کانفرنس کے حوالے سے مقالات پیش کیے جن میں مولانا شوکت حسین کینگ، ظریف احمد ظریف کے علاوہ پروفیسر دانش اور دیگر مقررین شامل ہیں۔ International Conference at IUST Awantipora
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ تین روزہ کانفرنس میں کشمیر کے عظیم ورثہ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ بیرونی دنیا بھی اس عظیم ورثے کو سمجھ اور جان سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے کشمیر میں روحانیت، اور ثقافت کو بچانے کے لیے کئی سینٹر قایم کیے ہیں۔ Islamic University Awantipora