ETV Bharat / state

پامپور: چور لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لے کر فرار - JAMMU AND KASHMIR

شبیر احمد کے مطابق ان کے گھر میں موجود افرادخانہ کو چوروں نے چھریوں اور نقلی پستول کے دَم پر ایک ہی کمرے میں بند کر دیا تھا اور جوں ہی وہ گھر پہنچا، اس نے گھر میں اندھیرا دیکھا تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔

پامپور میں چور لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لیکر فرار

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:30 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور کے کونہ بل میں چوروں نے ایک کنبہ کو ایک ہی کمرے میں بند کر کے گھر سے زیورات و نقدی کی صورت میں تقریباً 25 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

چوروں نے کل شام تقریباً آٹھ بجے کے قریب شبیر احمد ولد غلام نبی ساکنہ کونہ بل کے گھر میں داخل ہو کر گھر کے افرادخانہ کو چھری اور نقلی پستول دکھا کر تمام افرادخانہ کو ایک ہی کمرے میں بند کر دیا جس کے بعد چور گھر میں موجود نقدی رقم و زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

پامپور میں چور لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لیکر فرار
شبیر احمد کے مطابق ان کے گھر میں موجود افرادخانہ کو چوروں نے چھریوں اور نقلی پستول کے دم پر ایک ہی کمرے میں بند کر دیا تھا اور جونہی وہ گھر پہنچا اس نے گھر میں اندھیرا دیکھا تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے گھر والوں کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن تمام موبائل فونز بند تھے۔ شبیر نے کہا کہ تھوڑی دیر کے بعد جب میں نے دروازے کی رِنگ بجائی تو دروازہ کھل گیا لیکن جونہی وہ اندر گیا تو کسی نے اس کی گردن پر چھری رکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ پھر مجھے بھی اندر لیا گیا اور گھر کے اندر جتنا پیسہ و زیورات موجود تھے سب چوری کئے گئے۔

شبیر نے کہا انہوں نے بعد میں پولیس کو بھی فون کیا اور پامپور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.