ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگ نہ گھبرائیں: ڈی سی پلوامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 10:48 PM IST

Truckers Strike ڈی سی پلوامہ سید بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع میں ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجد ہیں۔ انہوں نے عوام سے پٹرول ذخیرہ کرنے کے دوران خوف و ہراس کا ماحول پیدا نہ کرنے کی اپیل کی۔

there-is-stock-of-petrol-and-diesel-people-dont-panic-dc-pulwama
پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگ نہ گھبرائیں: ڈی سی پلوامہ

پٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگ نہ گھبرائیں: ڈی سی پلوامہ

پلوامہ:ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملے۔ جہاں لوگ گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کے پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں میں دیکھے گئے وہی لوگوں نے پٹرول کو ذخیرہ کرنے کے لئے دیگر چیزوں کا بھی استعمال کیا۔
اس ضمن میں ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے فون پر بتایا کہ ضلع میں ایک ماہ کے لیے ضروری سامان کا اسٹاک موجود ہے۔ لوگوں کو پٹرول پمپس پر رش نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے افراتفری اور عوام میں الجھن پیدا ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تقریباً ایک ماہ تک پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا ذخیرہ موجود ہے۔بشارت قیوم نے کہا ہمارے پاس ضلع میں پٹرول اور ایل پی جی سمیت تقریباً ایک ماہ کے لیے ضروری اشیاء کا کافی ذخیرہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں۔ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کا اثر نہیں ہونے والا ہے، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ لوگوں کو سردیوں کے دوران پٹرول اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

وہیں ضلع کے پٹرول پمپ مالکان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع پلوامہ میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.