ETV Bharat / state

پانپور کا تاریخی شیو مندر خستہ حالی کا شکار - شیو مندر خستہ حالی کا شکار

مقامی پنڈتوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مندر کی تعمیر و تجدید کا کام شروع کرکے اسے عبادت کے قابل بنائیں۔

شیو مندر خستہ حالی کا شکار
شیو مندر خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:27 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مین ٹاون میں واقع تاریخی شیو مندر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے قصبہ میں رہاٸش پزیر پنڈت برادری کو عبادت کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

پانپور میں موجود یہ تاریخی مندر صدیوں پرانہ ہے اور کہا جاتا ہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتری اس مندر میں عبادت کیا کرتے تھے تاہم 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد یہ مندر خستہ حالی میں تبدیل ہو گیا۔

شیو مندر خستہ حالی کا شکار

مقامی پنڈتوں کا کہنا ہے 'یہ مندر تاریخ کے لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس مندر میں پنڈت کٸ دنوں تک قیام کرکے عبادت کیا کرتے تھے لیکن کی مندر کی خستہ حالی کی وجہ سے اب لوگ یہاں نہیں آ پاتےہیں'۔

مقامی پنڈتوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مندر کی تعمیر و تجدید کا کام شروع کرکے اسے عبادت کے قابل بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے
'لوگ گپکار اتحاد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں سبق سکھائیں گے'

اس مندر کی خستہ حالی کے باوجود یہاں کے مسلمان مندر کو برقرار رکھنے میں انتھک محنت کر رہے ہیں، وہیں ایک مقامی گلزار احمد نے کہا 'سیلاب کے بعد اگر چہ مندر ٹوٹ گیا ہے تاہم مسلمانوں نے اس مندر کی رکھوالی کے ساتھ ساتھ اس کی صفاٸی ستھرآٸی کا بھی خاص خیال رکھا'۔

پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مسلمانوں نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مندر کی شان رِفعت کو بحال کرنے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ ایک بار پھر سے یہاں مسجدوں کے ساتھ ساتھ مندر بھی آباد ہوجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.