ETV Bharat / state

The Snowfall In Pulwama پلوامہ میں برف باری - برفباری کے دوران عوام کی انتظامیہ سے اپیل

وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں آج صبح سے تازہ برف باری شروع ہوئی گئی ہے۔عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ ہیکہ برف باری کے دوران پیش آنے والی پریشانیاں جیسے بجلی پانی اور سڑک کو بحال رکھیں۔ The First Snowfall In The Plane Area Of Pulwama

پلوامہ میں برف باری
پلوامہ میں برف باری
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 1:12 PM IST

پلوامہ میں برف باری The Snowfall In Pulwama

وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں آج صبح سے تازہ برف باری شروع ہوگئی ہے، برفباری کے پیش نظر لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہ برف باری زرعی شعبے کے لیے سود مند ثابت ہوتی ہے، جب کہ برف باری سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں آبی ذخائر بھی اس برف باری سے سال بھر آباد رہتے ہیں۔ تاہم اس برفباری کی وجہ سے عوام کو پانی بجلی اور سڑک جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ برفباری کے پیش نظر ان چیزوں کو بحال رکھا جائے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا نا پڑے۔

پلوامہ میں برف باری
پلوامہ میں برف باری
مزید پڑھیں:Army Soldiers Carry Pregnant Lady on Shoulder فوج نے اوڑی میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر اُٹھاکر ہسپتال پہنچایا
پلوامہ میں برف باری
پلوامہ میں برف باری

اس سلسلے میں اویس احمد نے کہا کہ یہ برف باری زرعی شعبے کے لیے مفید ہے تاہم انتظامیہ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس برفباری کے دور ان سڑک پانی اور بجلی کو بحال رکھا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو کیونکہ اکثر اوقات ایمرجنسی میں اسپتال جانا پڑتاہے یا کوئی حادثہ پیش آجائے تو کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے غلام محی الدین نے کہا کہ برف باری ہمارے باغات کے لیے اور دیگر شعبوں کے لیے مفید ہے تاہم انتظامیہ کو برف باری سے جو مشکلات عوام کو پیش آتی اس کو حل کرنا چاہیے اور سڑک بجلی کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.