ETV Bharat / state

Silk Industry In Kashmir Being Revived وادی کشمیر کی صدیوں پرانی ریشمی صنعت دوبارہ بحال - پلوامہ نیوز

وادی کشمیر میں ریشمی صنعت صدیوں پرانی صنعتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ جہاں وادی کے اکثر لوگ اس صنعت سے وابستہ تھے۔ وہی پچھلے کئی دہائیوں سے یہ صنعت زوال پذیر ہو رہی تھی تاہم وادی کشمیر کے لوگ اب اس صنعت سے دوبارہ جُڑ رہے ہیں اور اس صنعت کو بحال کیا جارہا ہے۔ Silk Industry In Kashmir Being Revived

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 3:55 PM IST

Updated : Oct 29, 2022, 4:39 PM IST

پلوامہ : وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے لوگ بھی اب اس صنعت کو درباره زندہ کررہے ہیں ضلع کے محتلف علاقوں کے لوگ اب ریشم کے کیڑوں کی افزائش کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے اب نہ صرف لوگ روزگار حاصل کررہے ہیں بلکہ اس صنعت کو فروغ بھی دے رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ریشم کے کیڑوں کی افزائش کی جارہی ہے جبکہ ضلع میں محمکہ سیری کلچر نے ریشم صنعت سے وابستہ افراد کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع میں نجی سطح پر ایک کارخانہ بھی قائم کیا ہے جہاں پر لوگ اپنے تیار شدہ کوکون لے جاکر فروخت کرتے ہیں۔

وادی کشمیر کی صدیوں پرانی ریشمی صنعت دوبارہ بحال

محمکہ سیری کلچر کی جانب سے بھی کوکون کو فروخت کرنے کے لیے منڈی کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں ضلع بھر سے آنے والے اس صنعت سے وابستہ افراد اپنے کوکون فروخت کر سکتے ہیں جبکہ اس دوران وادی اور ملک کے دیگر ریاستوں سے ان کوکون کو خریدنے کے لئے کارباری آ کر خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک کارخانہ دار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں اس پیمانے پر کوکون کو تیار نہیں کیا جاتا ہے جیسے صدیوں پہلے کیا جاتا تھا تاہم اب دھیرے دھیرے لوگ اس کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور اس صنعت کو فروغ ملنے کی امید ہیں۔ Silk Industry In Kashmir Being Revived

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی کوکون تیار کرتے ہیں ساتھ ہی مقامی لوگوں کی جانب سے تیار کردہ مال کو بھی خریدتے ہیں جس سے انہیں ریشم حاصل کرنے میں دو یا تین ماہ لگتے ہیں۔ انہوں مال کی کمی ہے اور اگر لوگ اس کے ساتھ جڑ جائے گے تو وہ ایک اچھا روزگار کما سکتے ہیں۔اس وقت وادی کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے لہذا یہاں کے نوجوانوں کو اس کام کے ساتھ جڑنا چاہیے تاکہ وہ اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔ اس سلسلے میں محمکہ سیری کلچر کے افسر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امسال کوکون کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے جس سے کسانوں کو اچھی قیمت ملی ہے ۔ The centuries old silk industry of Kashmir Valley is being revived

انہوں نے کہا کہ رواں سال ریشم کے کیڑے پالنے کے لیے خوراک کی کمی کا سامنا بھی کسانوں کو کرنا پڑا تھا تاہم کسانوں کو ضلع کے محتلف مقامات سے ان کی خوراک دستیاب کرائی گئی جس سے انہیں کافی آسانی ہوئی۔ محمکہ سیری کلچر کے افسر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توت کے درختوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کام کے ساتھ منسلک ہوجائے تاکہ وہ اپنا روزگار باآسانی حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : Horticulture Advisory :باغبانی نے کی کسانوں کو ایڈوائزری جاری

Last Updated : Oct 29, 2022, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.