ضلع پلوامہ کے گالندر، پانپور میں قائم رمضان کالج آف نرسنگ کی باضابطہ شروعات سے قبل جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی سے آئے ہوئے ایک وفد نے نرسنگ کالج کا معائنہ کیا۔
پروفیسر محی الدین سنگمی کی سربراہی میں ٹیم نے نرسنگ کالیج میں طلبہ و طالبات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے نرسنگ کالج میں موجود کلاس رومز، لیبارٹری، کھیل کے میدان کا معائنہ کرنے کے علاوہ ٹیچنگ سٹاف سے بھی ملاقات کیا۔
یونیورسٹی کی ٹیم نے کالج کا معائنہ کرنے کے بعد کیمپس میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو کالج شروع کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھائی۔
مزید پڑھیں: گیلانی کو ای ڈی کا نوٹس
کالج پرنسپل نے بتایا کہ نرسنگ کالیج میں طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی میسر رکھی گئی ہیں تاکہ تعلیم حاصل کر رہے طلبا کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔