ETV Bharat / state

Qazi Farooq on Itikaf 'ایک دن کا اعتکاف کرنے والا شخص جہنم سے تین خندقیں دور ہوجاتا ہے' - ترال نیوز

رمضان المبارک کا آخری عشرہ فضیلت کے لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت موکدہ علی الکفایہ ہے اور اسی عشرے میں شب قدر بھی ہے جو ہزاروں راتوں سے بہتر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 1:11 PM IST

اعتکاف کی فضیلت

ترال: جنوبی کشمیر کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دار ارقم ہردومیر ترال کے مہتمم قاضی فاروق احمد بلالی نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں اعتکاف کرنا سنت ہے۔ یعنی اگر کسی بستی میں کسی نے نہیں کیا تو ساری بستی گنہگار ہوگی اور اگر کسی ایک نے بھی کیا تو ساری بستی کی طرف سے ادا ہوگا ۔

معروف عالم دین اور دارالعلوم دار ارقم ہردومیر ترال کے مہتمم قاضی فاروق احمد بلالی نے کہا کہ احادیث مبارکہ میں اعتکاف کی بڑی فضیلت آئی ہے اور حضور اکرم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ جو اللہ کی رضا کے لیے ایک دن کا اعتکاف کرے گا اللہ تعالی اس بندے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کی دوری فرما دیتا ہے جس کی مسافت زمین اور آسمان کی دوری کے برابر ہوگی یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ایک دن کا اعتکاف کرے گا اس کا جہنم میں جانا ناممکن ہے اور اب جو شخص آخری عشرے میں دس دنوں کا اعتکاف کرے گا اسکی نیکیوں کا شمار ہی نہیں ۔

قاضی فاروق بلالی کے مطابق اعتکاف کے دنوں میں میں لیلۃ القدر کی تلاش کرنی چاہئے کیونکہ نبی اکرم صلی علیہ وسلم سے مروی ہے کہ لیلۃ القدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تلاش کرو قاضی فاروق کے مطابق موجودہ دور میں ہمارے سماج سے اعتکاف کرنے کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ پیارے نبیۖ نے اعتکاف کو کبھی ناغہ نہیں کیا ہے اور اسلیے مساجد کمیٹیوں کو بھی اس بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اعتکاف میں شریک ہوں کیونکہ دوران اعتکاف انسان گناہوں سے بچا رہتا ہے اور اسے خلوت میں اللہ تعالیٰ سے مناجات کا وقت ملتا ہے ۔قاضی فاروق نے مزید بتایا کہ خواتین اپنے گھروں کے اندر ہی اعتکاف کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Market Checking رمضان المبارک کے پیش نظر پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.