ETV Bharat / state

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے قرنطینہ سینٹرمیں طالبات کی چیزیں گم - اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے گرلز ہوسٹل

طالبات نے کہا کہ گرلز ہوسٹل کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا تاہم تقریباً دو ڈھائی ماہ کے بعد جب چیزیں واپس لینے کے لیے ہوسٹل پہنچی تو یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی کہ ان کی ضرورت کی اشیاء کو غائب کر دیا گیا ہے۔

اونتی پورہ. اسلامک یونیورسٹی کے قرنطینہ سینٹر میں طالبات کی چیزیں گم

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 1:47 PM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے گرلز ہوسٹل میں قایم قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ میں رکھے گیے افراد پر وہاں زیر تعلیم طلبہ کی چیزوں کو تہس نہس کرنے اور کئ چیزیں چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

اونتی پورہ. اسلامک یونیورسٹی کے قرنطینہ سینٹر میں طالبات کی چیزیں گم

ان طالبات نے کہا کہ گرلز ہوسٹل کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا تاہم تقریباً دو ڈھائی ماہ کے بعد جب وہ اپنی چیزیں واپس لینے کے لیے ہوسٹل پہنچی تو وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئیں کہ ان کی ضرورت کی اشیاء کو غائب کر دیا گیا ہے جبکہ کئ ساری چیزیں استعمال قرنطینہ میں رکھے گیے افراد نے استعمال بھی کی ہیں ۔

ایک نامعلوم شخص نے ہوسٹل کے کمرے میں یہ عبارت لکھی ہے کہ ہماری بہنوں ہم نے آپ کی کچھ چیزیں استعمال میں لائی ہیں ہمیں معاف کرنا۔

ہوسٹل میں اپنی چیزوں کو کھونے والی ان طالبات نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس اہم مسلے کو نظر انداز کر رہی ہے۔

تاہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد صدیقی نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'قرنطینہ سینٹر سے قبل ہی لڑکیوں کا سامان دو کمروں میں بند رکھا گیا ہے اور طالبات کی طرف سے لگائے جا رہے انتظامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.