ETV Bharat / state

Stray Dog Attack سہ پورہ دربگام کے لوگ آوارہ کتوں سے پریشان - آوارہ کتوں کا قہر

پلوامہ کے سہ پورہ دربگام کے لوگوں کے مطابق علاقہ میں آوارہ کتوں نے ان کا جینا محال کردیا ہے۔ لوگوں کے مطابق آوارہ کتے نہ صرف ان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں بلکہ ان کے مویشی بھی کتوں کے شکار ہورے ہیں۔

stray-dog-attack-has-increased-in-the-sehapora-darbagam
سہ پورہ دربگام کے لوگ آوارہ کتوں سے پریشان
author img

By

Published : May 27, 2023, 4:30 PM IST

سہ پورہ دربگام کے لوگ آوارہ کتوں سے پریشان

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا سہ پورہ دربگام علاقے کے لوگوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایاکہ رات کے اوقات علاقے میں آوارہ کتوں کی کثرت سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق سہ پورہ دربگام علاقے میں گھنے باغات موجود ہیں جہاں ان آوارہ کتوں کو چھوڑا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوگئی ہے، جبکہ آوارہ کتے مال مویشی اور انسانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

لوگوں کے مطابق علاقہ مال مویشی کی صنعت سے وابستہ ہے جس کے لئے انہیں مال مویشی باغات میں لےجانے پڑتے ہیں تاہم علاقے میں موجود آوارہ کتوں کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں مقامی باشندے بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے دوران یہاں پر آوارہ کتوں کو چھوڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہ کچھ روز قبل وہ بھیڑوں کو باغ میں چرواہا رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے اس وقت ان کی مدد کی تاہم اس دوران ان کا ایک بھیڑ ہلاک جبکہ ایک اور بھیڑ اس حملے میں زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: Stray Dog Attack In Ganderbal آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کنگن میں سات افراد زخمی

وہیں ایک اور مقامی باشندے معاصر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل ادویات کے چھڑکاؤ کا سیزن چل رہا ہے تاہم لوگ باغوں میں جانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہاں آوارہ کتے موجود ہے جو انسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کی اور توجہ مرکوز کرے اور علاقے کے لوگوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.