اس منصوبے کے تحت ضلع پلوامہ کے ترال میں پہاڑ کے دامن میں 2300 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اس منصوبے میں وسیع پیمانے پر پولٹری اور اس سے متعلق دیگر ضروریات جیسے مرغی، انڈے اور دانہ وغیرہ کے پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس وقت کشمیر میں باہر سے 90 فیصد مرغیاں درآمد کی جاتی ہیں، اس لیے یہاں پر مزید پولٹری فارم قائم کرنے کی ضرورت ہے'۔
تاہم جس علاقے میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس علاقے کے باشندے اس منصوبے سے خوش نہیں ہیں۔