جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تعلق سے سخت اقدامات اپنائے جارہے ہیں تاکہ انتخابات کو صاف شفاف کے ساتھ ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچایا جا سکے۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے انہوں نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، پولنگ مراکز کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی حفاظتی دستے کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے مزید کہا کہ انہوں پولنگ مراکز پر افسروں کی تعیناتی کے لسٹ کو بھی تیار کرچکے ہیں تاکہ انتخابات صحیع اور صاف و شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے جو سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں وہ مکمل ہے اور کسی کو بھی سیکیورٹی کے سلسلے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کی ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ کرایا جارہا ہے، اور یہ آٹھ مراحل میں مکمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ 28 نومبر کو پرسکون ماحول میں انجام پا چکا ہت اور دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے جوکہ 1 دسمبر کو ہے، ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔