جن پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی دیتے ہوئے اپی جانیں گنواں دیں، ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظھار ہمدردی کرنے کے لیے آج اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی طاہر سلیم نے ہاری اور بہو جا کر ہلاک شدہ اہلکاروں کے گھر والوں سے ملاقات کی۔
طاہر سلیم نے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس موقع پر شھید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو کمبل اور میوہ پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں بنتی ہے آپکی پینسل؟
اسی طرح ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک اور ایس ڈی پی او پامپور نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔