ETV Bharat / state

Pampore Sports Festival: پانپور میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد - پانپور اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پلوامہ ضلع کے پانپور قصبہ میں منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

پانپور میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
پانپور میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:27 PM IST

پانپور میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : چندریان3 کی کامیابی پر جموں و کشمیر میں بھی اس تاریخی لمحہ پر خوشیاں منائی گئیں، وہیں ’زعفران ٹاؤن‘ کے نام سے مشہور جنوبی کشمیر کے پانپور علاقہ میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کی جانب سے کیا گیا جس میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسران کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ عملہ اور مقامی طالب علموں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اسپورٹس فیسٹیول کے دوران طلبہ و طالب کے لئے مختلف کھیل کود کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ یہ کھیل مقابلے طلبہ و طالبات کے لئے علیحدہ منعقد کیے گئے۔ جن میں درجنوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھارتی خلائی مشن چندریان3 کی کامیابی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح سے ’’بھارت کے سائنس دانوں نے محنت اور لگن سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Yoga Event in Pampore پانپور کے ایک نجی اسکول میں یوگا ایونٹ منعقد

فیسٹیول کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ایک سینئر افسر نےکہا کہ انہوں نے یہ فیسٹیول چندریان3 کی کامیابی کی خوشی میں منعقد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فسٹیول میں بچوں کے لیے کھیل کود کے مختلف ٹورنامنٹ منعقد کیے گئے وہیں کھلاڑیوں کو چندریان3 کی کامیابی کے بارے بھی جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ان بچوں کے اندر بھی ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ابھر سکے۔ واضح رہے کہ بدھ کی شام قریب 6بجے بھارتی خلائی مشن چندریان3 کے ماڈیول (لینڈر) نے چاند کے قطب جنوب حصہ پر سافٹ لینڈنگ کی۔ چاند کے ساؤتھ حصہ پر کئی ممالک نے لینڈ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے تاہم صرف بھارت کو ہی یہ اعزاز اور فخر حاصل ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.