ETV Bharat / state

Programme in Fruit Mandi Nowdal Tral: ترال، نودل فروٹ منڈی میں تقریب کا اہتمام

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں قائم فروٹ منڈی میں منعقدہ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

ترال، نودل فروٹ منڈی میں تقریب کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 3:05 PM IST

ترال، نودل فروٹ منڈی میں تقریب کا اہتمام

پلوامہ : جموں کشمیر میں محکمہ باغبانی، انتظامیہ کی جانب سے مختلف میوہ جات خاص کر سیب کی کاشت اور تجارت کے ساتھ وابستہ کسانوں اور تاجرین کو وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے کسانوں، تاجرین کو گھر کی دہلیز تک مختلف خدمات پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جن میں ضلع و تحصیل سطح پر فروٹ و سبزی منڈیوں کا قیام بھی شامل ہے۔ اسی ضمن میں انتظامیہ نے رواں برس ترال علاقے میں بھی فروٹ منڈی کا افتتاح کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے وقف کر دیا۔

نودل، ترال کی فروٹ منڈی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف درجنوں کسانوں، میوہ تاجرین سمیت سیاسی و سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بھی شرکت کرکے میوہ تاجرین کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر فروٹ منڈی میں کام کر رہے ٹریڈرس اور میوہ کاشت کاروں کے ساتھ ٹھاکر نے کئی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا: ’’علاقے میں فروٹ منڈی کے قیام سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Fruit Mandi At Nowdal ترال میں واقع نودل فروٹ منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام

میوہ تاجرین، کاشت کاروں نے فروٹ منڈی کے ارد اگرد دیوار بندی اور گراؤنڈ کی حالت بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف مسائل الطاف ٹھاکر کی نوٹس میں لائے جس پر ٹھاکر نے ’’جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل‘‘ کرنے کی یقین دہانی کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ’’نودل، فروٹ منڈی بننے سے یہاں کے سیب کاشتکاروں کو راحت ملی، کیونکہ اس سے پہلے انہیں اپنے سیب دور دراز منڈیوں تک لے جانے پڑتے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ترال علاقے میں مودی سرکار کے دوران تعمیر و ترقی دیکھنے کو ملی، جبکہ باقی پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کو نظر انداز کیا تھا۔تاہم۔مودی سرکار وعدہ بند ہے کہ فروٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.