ETV Bharat / state

ترال ڈاڈسرہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم - ترال ڈاڈسرہ صفائی خبر

ڈاڈسرہ اور نوڈل سڑکوں کے کناروں پر بھنگ اور گھاس کو اکھاڑا گیا جبکہ ڈرینیج نظام کی صفائی کی گئی اور شہر کو بیرون وادی سے جوڑنے والی ان شاہراہوں کو جازب نظر بنایا گیا۔

ترال ڈاڈسرہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 9:23 AM IST

مرکز کے زیر انظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے دو ہفتوں سے خصوصی صفائی مہم کے تحت ترال بالا اور پائین میں صفائی ستھرائی کی گئی جس کی نگرانی ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد بٹ کر رہے تھے۔

ترال ڈاڈسرہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم

اس دوران ملازمین نے ترال ڈاڈسرہ اور ترال نوڈل سڑکوں کے کناروں پر خودرو بھنگ اور گھاس کو اکھاڑا جبکہ ڈرینیج نظام کی صفائی کی گئی اور شہر کو بیرون وادی سے جوڑنے والی ان شاہراہوں کو جازب نظر بنایا گیا۔

عوام نے ایم سی ترال کی صفائی مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم کو جاری رکھا جانا چاہئے تاکہ ترال ٹاون کی شان رفتہ بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: ہمیں جنت سے جہنم میں دھکیل دیا گیا

سکریٹری ایم سی ترال نذیر احمد ملک نے بتایا کہ 'سوچھتا پکھواڑا' کے بعد انھوں نے ایک اور خصوصی مہم شروع کی ہے تاکہ ترال ٹاون کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے کیونکہ یہ ایک تاریخی علاقہ ہے اور یہاں کے گلی کوچوں اور آبی ذخائر کی دیکھ ریکھ ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام سے ترال ٹاون کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے تعاون کرنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.