محاصرے کے دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور فورسز کی تعیناتی بڑے پیمانے پر عمل میں لائی گئی ہے ای ٹی وی بھارت کو ذرائع نے بتایا کہ پچاس آر آر کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی جس دوران وہاں گولی چلنے کی آواز سنائی دی گئی اور فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گاوں میں نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے اور وہ فوج کو دیکھر بھاگ گیے جسےدوران فورسز سے مس فایر ہوا اور لوگ بھاگنے لگے تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کی تصدیق کی ہے اور فائرنگ کے حوالے سے متضاد اطلاعات آ رہی ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک تلاشییوں کا سلسلہ جاری تھا مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا۔