ETV Bharat / state

'مقتول ایس پی او کے بیٹے کو سول نوکری فراہم کی جائے'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے چند دیگر رہنماوں کے ہمراہ ہاری پاریگام اونتی پورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیاض احمد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

'مہلوک ایس پی او کے بیٹے کو سول نوکری فراہم کی جائے'

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں گذشتہ دنوں ایک ایس پی او، اس کی اہلیہ اور بچی کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد آج بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مقتول کے بیٹے کو سول نوکری دی جائے۔

گذشتہ دنوں قتل کیے گئے ایس پی او فیاض احمد کے گھر سیاسی رہنماوں کی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے چند دیگر رہنماوں کے ہمراہ ہاری پاریگام اونتی پورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیاض احمد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

'مہلوک ایس پی او کے بیٹے کو سول نوکری فراہم کی جائے'

انہوں نے مقتول کے بیٹے لیاقت کو بھروسہ دلایا کہ بی جے پی دکھ کی گھڑی میں میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاری پاریگام کا واقعہ عسکریت پسندی کی بدترین مثال ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

الطاف ٹھاکر نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مہلوک ایس پی او کے بیٹے کو کسی سول محکمے میں نوکری فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عسکریت پسندوں نے ہاری پاریگام کے ایس پی او فیاض احمد کے گھر داخل ہو کر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی اہلیہ راجہ اور بیٹی رافعیہ زخمی ہوگئیں اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس کے آئی جی نے گذشتہ روز دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں عسکری تنظیم جیش محمد کے عسکریت پسند شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.