جموں وکشمیر میں کھیلوں کی فہرست میں ایک اور دلچسپ انٹرنیشنل کھیل سُوکر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کھیل کو سرکاری کی جانب سے پانپور میں منعقدہ ایک سمینار میں متعارف کرایا گیا۔ اس سے قبل اس کھیل کو 2007 میں عارضی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں آج انٹرنیشنل سُوکر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کا انعقاد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ نے کیا۔ سیمنا میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ کے علاہ، جنرل سکرٹری سوکر ایسوسی ایشن انڈیا، پولیس و دیگر افسرآن اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سُوکر کھیل کو پہلے 2007 میں وادی میں عارضی طور پر شروع کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کھیل آگے جاری نہیں رہ سکا۔ تاہم آج ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں اس کھیل کو سرکاری طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کھیل کو اب جموں وکشمیر کی کھیل فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
سوکر کھیل میں دو یا چار کھلاڑیوں کے بیچ میں میچ کھیلا جاتا ہے۔ جو کھلاڑی روبو کے ذریعے سے ایک گیند کو ایک سرآخ میں ڈال لیتے ہیں وہ میچ میں فاتحہ قرار دیا جاتا ہے۔
سمینار کا مقصد نوجوآن کھلاڑیوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی قوت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ کھیل کھیلتے ہوئے نوجوآن کھلاڑیوں میں کافی خوشی دیکھی جا رہی تھی۔ نوجوانوں نے کہا سرکار کو ایسے کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانا چاہیے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو موسم سرما میں بھی کھیل کود کرنے کا موقع ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: مارشل آرٹ کی کھلاڑی رونق جان کو فوج کی مدد
جنرل سکریٹری سوکر اسوسی ایشن انڑیا نے کہا کہ یہ کھیل وادی کے نوجوانوں کے لیے بہت ہی سودمند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ کھیل انڑور اور اوٹڈور دونوں جگہوں پر کھیلی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا موسم سرما کی وجہ سے یہاں کے نوجوآن زیادہ کھیل کود نہیں کر پاتے ہیں۔ اس لیے یہ کھیل یہاں کے نوجوانوں کے لیے بہتر رہے گی کیونکہ وہ سرما میں یہ کھیل انڈور سٹیڑیم میں آسانی سے کر سکتے ہیں۔
پروگرآم کے آخر میں بہترین کارکدگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور افسران کے علاوہ صحافیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔