پلوامہ: کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ پلوامہ میں وائس چانسلرسکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گناٸی کی صدارت میں 25ویں سائنٹفک ایڈوائزری کمیٹی (SAC) کا اجلاس منعقد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایکسٹینشن، سکااسٹ کشمیر دل محمد مخدومی، کے وئی کے کے سربراہ جاوید منگلو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان، کسان بورڈ کے اراکین، ضلع پلوامہ کے کسانوں و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔VC Skuast Kashmir visits KVK Pulwama
وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں زرعی اجناس کی پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور مارکیٹنگ کے جدید رجحانات کے مطابق برانڈنگ پر زور دیا تاکہ کسان اپنی پیداوار سے بہتر معاشی فوائد حاصل کر سکیں۔گزشتہ سال کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے وی سی سکاسٹ نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے وسائل کی نقشہ سازی پر زور دیا اور ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ممکنہ تحقیقی استعمال کی کارکردگی کے لیے متعلقہ افراد سے نقشہ پر مبنی ڈیٹا تیار کرنے کو کہا۔
ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ پروفیسر دل محمد مخدومی نے اجلاس میں شریک صدارت کی۔ سینیئر سائنسدان اور سربراہ کے وی کے ملنگ پورہ جاوید احمد منگلو نے جائزہ کے لیے سالانہ پیش رفت رپورٹ اور ایکشن پلان 2022-23 پیش کیا۔
مزید پڑھیں:
پروگرام کے دوران زرعی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیں کسانوں نے اپنے کچھ مطالبات بھی افسران کے سامنے رکھیں جس پر پروگرام میں موجود افسران نے کسانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔