پلوامہ: وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے ضلع سطح کے ہنر مندی اور تربیتی پروگرام کا افتتاح Skill Development Program In Pulwama کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام کھادی اور ولیج کی صنعت بورڈ نے کیا تھا۔ پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں سے آے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے کئی سارے معاملات وائیس چیرپرسن کے سامنے رکھے، جس پر انہوں نے نوجوانوں کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کی۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر حنا شفیع نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری ملازمتوں کے بجائے اپنے یونٹس شروع کریں تاکہ وہ دوسرے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔وائس چیئرپرسن نے نوجوانوں کی مدد کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف روزگار اور تربیتی پروگراموں کا حوالہ دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔