ETV Bharat / state

Charge Sheet Against Slain Militants عسکری معاون، مقتول عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ پیش - ترال پولیس اسٹیشن کیس چارج شیٹ

ترال پولیس اسٹیشن میں درج ایک معاملے میں ایس آئی یو نے ایک عسکری معاون اور مارے گئے دو عسکریت پسندوں کے خلاف این آئی کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی۔ SIU Charge Sheet in NIA Court Pulwama

Charge Sheet Against Slain Militants : عسکری معاون، مقتول عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ پیش

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 12:08 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) : عسکریت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) اونتی پورہ نے این آئی اے کورٹ پلوامہ میں ایف آئی آر 37/2022 سیکشن 7/27 آرمز ایکٹ، 307 کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں آئی پی سی، 16 18، 19، 23، 38، 39 یو اے پی اے ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں چارج شیٹ پیش کی۔

یہ چارج شیٹ عسکریت پسندوں کے ایک معاون (اوور گراؤنڈ ورکر) سمیر احمد موہند ولد محمد موہند ساکنہ شیرآباد، ترال، پلوامہ اور ہلاک کیے گئے دو عسکریت پسندوں کے خلاف پیش کی گئی جن میں شفاعت مظفر صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکن بٹہ گنڈ، ترال اور عمر نبی تیلی ولد غلام نبی تیلی ساکنہ لدھو، پانپور شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا ہے جس میں اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد عسکریت محاز پر ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلے ہی چھاپہ مار کارروائیوں میں تیزی لائی ہے جبکہ گزشتہ روز حریت لیڈر ایاز اکبر کی جائیداد واقع ملورہ، سرینگر بھی قرق کر دی گئی۔ قبل ازیں تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی کی جائیداد بھی شمالی کشمیر کے ہنددوارہ علاقے میں اٹیچ کر گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی تنسیخ کے بعد اس طرح کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عسکریت پسندی، علیحدگی پسندی کے ساتھ منسلک ہونے کے الزام میں ایس آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے کئی افراد کی جائیداد اٹیچ کر دی گئی ہے جبکہ علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر بھی امسال جنوری میں اٹیچ کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: SIU Raids in Kashmir: ترال، کشتواڑ میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپہ ماری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.