ETV Bharat / state

SIU Riads in South Kashmir : ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 12:07 PM IST

Updated : Feb 20, 2023, 2:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں ایس آئی یو کی جانب سے پیر کی صبح دو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ Tral SIU Raids

a
s
ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں دو مقامات پر تلاشی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترال سب ضلع کے ستورہ علاقے میں یہ تلاشی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تلاشی کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (Unlawful Activities Prevention Act) کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی جا رہی ہے۔ ستورہ اورشیرآباد میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تلاشی ابھیان شروع کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک تھام لگائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: SIU Raids In Kupwara کپواڑہ میں ایس آئی یو کی جانب سے 8 مقامات پر چھاپے اہم ثبوت ضبط ، پولیس

قبل ازیں ایس آئی یو نے پلوامہ ضلع کے مختلف مقامات پر، چند ماہ قبل، دھماکہ خیز مواد (آئی دی ڈی) معاملے میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ آئی ای ڈی معاملات میں سیکورتی اہلکاروں نے کئی نوجوانوں حراست میں لے لیا جس کے بعد، پولیس کے مطابق، نوجوانوں کی نشاندہی، پوچھ کے دوران حاصل کیے گئے سراغ وغیرہ کے بعد نوجوانوں کے گھروں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ایس آئی یو، این آئی اے سمیت مختلف ایجنسیز کی جانب سے جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں عسکرید پسندی، منی لانڈرنگ سمیت کئی دیگر کیسز میں چھاپہ مار کارروائیوں میں کافی تیزی آئی ہے۔

Last Updated : Feb 20, 2023, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.