ETV Bharat / state

BPL Ration Card Verification بی پی ایل راشن کارڈر کے زمرے کو معطل کرنے کے خلاف پنگلش کی آبادی کا سراپا احتجاج - BPL Ration Card Verification

مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے راشن کارڈ بی پی ایل ضمرے سے کاٹے گئے ہیں ان کو واپس اسی درجے میں رکھا جائے ورنہ وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔

Etv Bharatsilent-protest-against-suspending-bpl-ration-cards-category-in-tral-panglish
بی پی ایل راشن کارڈر کے زمرے کو معطل کرنے کے خلاف پنگلش کی آبادی کا سراپا احتجاج
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 10:40 PM IST

بی پی ایل راشن کارڈر کے زمرے کو معطل کرنے کے خلاف پنگلش کی آبادی کا سراپا احتجاج

ترال: پنگلش ترال کے لوگوں نے آج گاؤں میں بی پی ایل ضمرے میں رکھے گئے راشن کارڈز کو خارج کرنے پر ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کا گاؤں نہایت ہی پسماندہ ہے۔ گاؤں میں شالی کی فصل نہ ہونے کے برابر پے جبکہ اکثر لوگ غریبی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ خوراک کی جانب سے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے کارڈز کو خارج کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پورے گاؤں میں لوگوں کے اندر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Food Dept محکمہ فوڈ کے خلاف اوڑی میں لوگوں کا احتجاج

انہوں نے بتایا کہ جہاں ایک طرف ایل جی انتظامیہ عوام کو راشن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا بھروسہ دلاتی ہے، وہیں دوسری جانب عوام کو غریبی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے راشن کارڈ بی پی ایل ضمرے سے کاٹے گئے ہیں ان کو واپس اسی درجے میں رکھا جائے ورنہ وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گورنر انتطامیہ نے فی کنبہ دس کلو اضافی راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔بتادیں کہ اس وقت فی کس 5 کلو راشن مہا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یکم جنوری سے دستمبر تک نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے مستحقین کیلئے مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جو صارفین اس ایکٹ کے دائرے میں نہیں آرہے ہیں ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔یاد ریے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.