ETV Bharat / state

Gurmat Samagm tral: ترال کے سیموہ علاقے میں گرمت سماگم کا اہتمام

سیموہ، ترال میں گردوارہ ٹی بی صاحب میں ’سالانہ گرمت سماگم‘ میں امرتسر سے آئے ہوئے مذہبی اسکالرز نے خصوصی شبد کیرتن کے ساتھ ساتھ سکھ مت کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔

ترال کے سیموہ علاقے میں گرمت سماگم کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 5:11 PM IST

ترال کے سیموہ علاقے میں گرمت سماگم کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے گردوارہ ٹی بی صاحب سیموہ میں ’’سالانہ گرمت سماگم‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ گرمت سماگم کا اہتمام یوتھ سیوا دل سیموہ نے کیا تھا۔ سماگم میں وادی بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر گروارے میں گذشتہ رات سے ہی خصوصی بھجن کیرتن شروع ہوا جو اتوار کے روز بھی دن بھر جا ری رہا۔

گرمت سماگم میں دربار صاحب امرتسر سے آئے ہوئے حضوری راگیوں نے شبد کیرتن کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ’’یہ پروگرام دہائیوں سے یہاں چلتا آ رہا ہے جس میں جموں وکشمیر اور باہر کے مذہبی سکالرز شرکت کرتے ہیں۔‘‘ اسکالرز نے بتایا کہ ’’آج کا یہ پروگرام خاص طور پر ایک مذہبی پروگرام تھا جس میں پورے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن و آشتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔‘‘ مذہبی سکالرز نے سکھ مت کے فلسفے اور گورنانک دیو جی اور ان کی تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالی۔

پروگرام کے دوران لوگوں میں مذہبی لٹریچر کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اشیاء دن بھر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا جس میں رضا کاروں کی ایک اچھی تعداد دن بھر مصروف رہی۔ اس دوران انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جس دوران سیکورٹی، صحت عامہ، پانی، بجلی اور دیگر لازمی سہولیات کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: samagm at Gamraj Tral: گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سکھ سیوا دل سیموہ کے ایک عہدیدار گرمیت سنگھ نے بتایا کہ وہ ہرسال اس سماگم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں وادی بھر سے سکھ سنگت کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.