ETV Bharat / state

ترال: 'گرو پرو' عقیدت و احترام کے ساتھ منایا

وادی کشمیر میں مقیم سکھ برادری نے بدھ کے روز 'گرو پرو' عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 11:05 PM IST

وادی کے دوسرے علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ترال میں بھی سکھ برادری کے لوگوں نے 'گروپرو' کا تہوار عقیدت واحترام کے ساتھ منایا۔ گورپورب کے حوالے سے آج صبح سے ہی عقیدت مندوں نے گردواروں میں حاضری دی اور امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔

اس سلسلے میں سیموہ، چندری گام، بے گنڈ، دھرم گنڈ، ہفو نگین پورہ اور چھتروگام میں گردواروں میں خصوصی مذہبی رسم ادا کی جبکہ اس موقع پر گرو گوبند سنگھ کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

چندریگام کے گردوارے میں 'گور پورب' کے موقع پر ایک شایان شان تقریب منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں نے پورے عالم میں امن وامان کے لیے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر نومنتخب ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی حاضری دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گرو گوبند سنگھ نے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سبق دیا ہے اور اسی فلسفے کو ہم بھی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گورپورب کے موقع پر کانگریس کے سینر لیڈر سریندر سنگھ چنئ اور پی ڈی پی لیڈر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی گورپورب کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.