سری نگر انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے عسکریت پسند بتایا جا رہا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ اس سے انکار کر رہے ہیں۔
سری نگر انکاؤنٹر کے خلاف ضلع پلوامہ اور شوپیان میں آج دکانیں اور ادارے بند رہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سری نگر میں ہونے والے تصادم میں پلوامہ اور شوپیان کے تین نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: میونسپل کونسل ہال میں نو منتخب کونسلرز کی حلف برداری
پولیس نے انہیں عسکریت پسند قرار دیا جب کہ اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ وہ سب بے گناہ ہیں۔
اس کے خلاف آج ضلع پلوامہ میں تمام دکانیں و کارباری ادارے بند رہے وہی سڑکوں سے بھی ٹریفک کی نقل حمل بھی بند رہی۔