ترال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے لیے اگرچہ انتظامیہ نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے بٹھا دیے ہیں۔ تاہم یہ بات انتظامیہ کے لیے بھی پریشان کن ہے کہ لوگ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر آ رہے ہیں۔
آج بھی ترال میں بازاری مسجد کے نزدیک ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس دوران نائب تحصیلدار ترال کی قیادت میں ایک ٹیم نے لوگوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم مقامی دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کا لاک ڈاؤن صرف غریب دکانداروں اور پٹری والوں کے لیے ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کووڈ جانچ میں تاخیر سے عوام برہم
انوں نے کہا کہ جب لوگ آزادانہ گھوم رہے ہیں اور آج جتنا ٹریفک چل رہا ہے یہ تو نارمل ایام میں بھی نہیں ہوتا ہے۔ مقامی دکانداروں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ لاک ڈاؤن پر من وعن عمل درآمد کیا جائے یا ان کو ڈھیل دی جائے۔