ETV Bharat / state

شوپیان میں نوجوان عسکری صف میں شامل - البدر

سوشل میڈیا پر نوجوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

شوپیان میں نوجوان عسکری صف میں شامل
شوپیان میں نوجوان عسکری صف میں شامل
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان نے مبینہ طور پر عسکری صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کی شناخت آصف احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی ساکنہ چترا گام شوپیان کے طور ہوئی ہے۔
ہاتھوں میں ہتھیار لئے نوجوان کی ایک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اس نے البدر نامی عسکری تنظیم میں 25 جولائی 2020 کو شمولیت اختیار کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان چند روز سے لاپتہ تھا۔

حالانکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصویر وائرل ہوئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، گھر والوں کی واپس لوٹنے کی اپیل

قابل ذکر ہے کہ وادی میں جب بھی کوئی نوجوان عسکری صف میں شامل ہوتا ہے تو اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.