پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ علاقے میں دورانِ شب آگ کی ایک واردات میں دکان کو نقصان ہوا ہے۔ آگ کی واردات میں دکان میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رات کے 11 بجے کے قریب ہکری پورہ کی ایک ہوسیل کرانہ دکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم دکان میں موجود سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
حادثہ کے متاثر نثار احمد نے بات کرتے ہوئے کہا دکان میں لاکھ روپے کا سامنا موجود تھا اگرچہ پولیس اور محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا لیکن دکان میں موجود سامان آگ کی نذر ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگا تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: Tral Masjid gutted: ترال میں آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر
واضح رہے کہ آج ترال علاقے میں معروف اسلامی درسگاہ دارالعلوم نور السلام ترال کی مسجد میں آگ رونما ہوئی، جس کی وجہ سے مسجد کی چھت اور اوپری منزل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق شاید آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک اٹھی۔