ETV Bharat / state

Pampore areas inundated بارشوں کا پانی پانپور کے رہائشی علاقوں میں داخل

جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ میں دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں کے متصل علاقوں میں بارشوں، ندی نالوں کا پانی داخل ہونے سے لوگ خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ Several pampore areas inundated

بارشوں کا پانی پانپور کے رہائشی علاقوں میں داخل

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 2:09 PM IST

بارشوں کا پانی پانپور کے رہائشی علاقوں میں داخل

پلوامہ (جموں و کشمیر) : مسلسل بارشوں کی وجہ سے جہاں دریائے جہلم کے علاوہ وادی کے دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے وہیں قصبہ پانپور کے خانقاہ، باغ علاقے میں آبپاشی نالے کا پانی رہائشی علاقے میں سرایت کرنے لگا جس وجہ کی سے علاقے کے لوگوں میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ سیلابی پانی بستی میں داخل ہونے کے فوراً بعد محکمہ فلڈ کنٹرول کے افسروں نے علاقے کا دورہ کر کے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا اور فوراً پانی کی نکاسی کے لئے مشینری اور عملہ کو کام پر لگا لیا ہے تاکہ رہائشی علاقے کو ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔

ادھر، لگاتار بارشیوں کی وجہ سے سمپورہ، پانپور کے نزدیک دریائے جہلم میں پانی کی سطح بڑھ جانے کی وجہ اریگیشن پمپ کے کئی نالوں کا پانی ناز کالونی کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگا ہے جس کی وجہ سے رہائشی علاقہ کی اندرون سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ علاقے میں سڑکوں کے علاوہ کئی رہائشی مکانوں کے اندر بھی پانی داخل ہوا ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انتظامہ نے جہلم کے کنارے باندھوں کی جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کی ہے جس وجہ سے یہ باندھ کمزور ہو گئے ہیں اور بارشوں کا پانی رہائشی علاقوں میں سرایت کر جاتا ہے۔‘‘ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان باندھوں کو مضبوط بنائے تاکہ پانی رہائشی علاقوں کے اندر داخل نہ ہوسکے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ پانی نہ صرف رہائشی مکانات بلکہ کھیتوں میں داخل ہو چکا ہے جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: No Bridge in Saimoh Tral: سیموہ بالا، ترال کی آبادی پل نہ ہونے سے پریشان

ادھر، سیکٹر انچارج فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ، نظیر احمد، نے بتایا کہ مسلسل بارشوں سے پانی کی سطع بڑھ گئی ہے جس وجہ سے کئی جگہوں پر پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے تاہم پانی کی نکاسی کے لئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور محکمہ کی جانب سے ضروری کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.