ETV Bharat / state

JK Class VIII Exams نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی عزت افزائی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 7:12 PM IST

Updated : Apr 25, 2023, 8:12 PM IST

محکمہ تعلیم کی جانب سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آٹھویں جماعت میں 96.6 فیصد طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی عزت افزائی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ زون کے7 طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کاکاپورہ زون نے پہلی چار پوزیشنز حاصل کی ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7طلبہ کے اعزاز میں ایک مختصر مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے دوران زونل ایجوکیشن آفیسر، غلام رسول ماگرے، نے طلبہ سے گفتگو کی اور نہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران زیڈ ای او نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا وہ آگے بھی اسی طرح محنت کریں تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ والدین، اسکولوں اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔ تقریب کے دوران طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول سربراہان کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ وہیں زونل ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ سے اسی طرح محنت برقرار رکھنے اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر تربیت کرنے کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ نے پیر کو جموں اور کشمیر ڈویژنز کے ہارڈ اور سافٹ زونز میں آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جس میں طلباء وطالبات کی کامیابی کا تناسب96 فیصدسے زیادہ رہا۔ جموں وکشمیرمیں نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت مرکزی زیرانتظام علاقے میں پہلی مرتبہ سبھی کلاسز کے سالانہ امتحانات ایک ساتھ منعقد کئے گئے۔ مارچ 2023 میں یکساں تعلیمی و امتحانی سیشن کے تحت جموں وکشمیر میں اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ کی زیر نگرانی 8ویں جماعت کے سالانہ امتحاناتT2 کا انعقاد کیا گیا جس میں کل ایک لاکھ 75ہزار 547 طلبہ نے شرکت کی۔ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں سے ایک لاکھ 69 ہزار 564 طلباء و طالبات نے امتحان پاس کیا۔

مزید پڑھیں: Rotten Chinar Dangerous for Students بوسیدہ چنار طلبہ کے لیے وبال جان

قابل ذکر ہے کہ بعض سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی اور اساتذہ کی قلت کے حوالہ سے آئے روز خبریں گشت کرتی رہتی ہیں اور اس ضمن میں سرکاری اسکولوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تاہم آٹھویں جماعت کے نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں خاص کر کاکا پورہ، پلوامہ کے سرکاری اسکولوں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے سے سرکاری اسکولوں کی شبیہہ کافی بہتر ہوئی ہے۔ اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی بہتر ہونے لگے ہے جبکہ ان اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچہ اور اساتذہ بھی کافی محنت کرنے لگے جس سے تعلیم کافی اچھی ہوئے ہے وہی ان اسکولوں بچوں کے لئے ہر ایک سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Apr 25, 2023, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.