ETV Bharat / state

پانپور میں سات غیر قانونی کوچنگ مراکز سربمہر - پٹی کمشنر پلوامہ

تحصیلدار پانپور نے کہا "ہم ضلع میں غیر رجسٹر کوچنگ مراکز کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

پانپور میں سات غیر قانونی کوچنگ مراکز سربمہر

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:42 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ اور پانپور نے آج سات نجی ٹیوشن مراکز سیل کر دیئے۔ مذکورہ مراکز خود کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹر کروانے میں ناکام رہے تھے۔
تحصیلدار پانپور سمیت دیگر عہدیداروں کی ایک ٹیم نے پانپور میں چھاپے ڈالے اور سات مراکز کو سیل کردیا۔
یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر راگھو لنگر کی ہدایت پر کی گئی۔

پانپور میں سات غیر قانونی کوچنگ مراکز سربمہر

ان کا کہنا تھا کہ ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس کے تحت غیرقانونی طور کوچنگ مراکز چلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا عمل شروع کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تحصیلدار پانپور نے کہا "ہم ضلع میں غیر رجسٹر کوچنگ مراکز کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ کارروائی کو دیگر اطراف میں بھی بڑھایا جائیگا اور کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کو اگر غیرقانونی طور کام کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.