ETV Bharat / state

پلوامہ اور شوپیان میں تلاشی مہم شروع

ایک عہدیدار نے بتایا 'انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا'۔

casocaso
caso
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 9:30 AM IST

Updated : Jan 11, 2021, 10:00 AM IST

سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ کے پیر محلہ رتنی پورہ علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

اس کارروائی میں فوج کی 50 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا 'انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

وہیں ضلع شوپیان میں بھی عسکریت پسندوں کی خبر ملنے پر سیکورٹی فورسز نے بدرہامہ میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کی ہے، اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔

اس وقت جب ہم یہ خبر لکھ رہے ہیں، تلاشی کارروائی جاری ہے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.